گلبرگہ یکم اکتوبر( اعتماد نیوز): پولیس نے ٹرافک کانسٹبل ودیا ساگر کو
اپنی بیوی سومیا 27سالہ کو زندہ جلانے کے الزام کے تحت گرفتار کیا ہے ۔
سومیا کی آگ میں شدید جھلس جانے کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ سومیا کے والدین
نے اُس کے شوہر کے خلاف مہیلا پولیس اسٹیشن گلبرگہ میں مقدمہ درج کروایا ہے
۔ سومیا کے شوہر ودیا ساگر کے
علاوہ اُس کے بڑے بھائی ، چھوٹے بھائی اور
بڑے بھائی کی بیوی کے خلاف بھی مہیلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی
گئی ہے ۔ ودیا ساگر کے خلاف اپنی بیوی کو ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچانیں
اور کیروسین چھڑک کر اُسے زندہ جلانے کی کی شکایات درج کی گئی ہیں ۔ ودیا
ساگر کی سومیہ سے9سال قبل شادی ہوئی تھی اُن کے 2لڑکے اورایک لڑکی ہیں ۔